اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے راہنما کا کہنا تھا کہ پورا سسٹم ظالمانہ ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ ہے، اپنے وطن کو بچانے کے لیے ثابت قدم رہیں گے، پاکستان کی 95 فیصد عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ہماری بانی سے ملاقات نہیں ہونے دی، آج بانی سے ملاقات نہ کرانے پر ہماری نہیں عدلیہ کی توہین ہوئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنما عمرایوب، شبلی فراز، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت کا فوکس صرف تحریک انصاف کو دبانا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، عدلیہ کی ساکھ کو بچانا ججز کا کام ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ عدالت کا آرڈر تھا کہ جیل کے باہر سیاسی بات نہیں کرنی، آج ہماری ملاقات نہیں ہوئی اس لیے باہر سیاسی باتیں کر رہے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جان بوجھ کر پاکستان کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے، پاکستان کو تباہ کرنے والے خود ہی اس گڑھے میں گریں گے، ظلم کرنے والے فرعون کی تاریخ پڑھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم ظالمانہ ہے، ہمارا مقابلہ پاکستان کو تباہ کرنے والوں کے ساتھ ہے، اپنے وطن کو بچانے کے لیے ثابت قدم رہیں گے، پاکستان کی 95 فیصد عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک کو صرف بانی پی ٹی آئی ہی متحد کر سکتے ہیں، بانی کو جیل میں رکھنے والوں کو شکست ہو گی۔ پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا کہ بدقسمتی سے عدالتی احکامات کو نہیں مانا جا رہا، اس طرح نفرتیں مزید بڑھیں گی، بانی کے ساتھ پہلے اور آج بھی کھڑے ہیں، یہ رویہ اداروں اور وفاق کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ لارجر بنچ کے تینوں ججز کو فیصلے کی بے توقیری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم توہین عدالت فائل کریں گے، ہائی کورٹ کے لارجر بنچ سے جیل میں بیٹھے لوگ زیادہ طاقتور ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کو تباہ بانی سے ملاقات کے ساتھ ہے نے کہا کہ

پڑھیں:

جی سیون گروپ سے روس کو باہر رکھنا غلط ہے، ٹرمپ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) کینیڈا میں جمع ہونے والے جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے پیر کے روز کی کارروائی کے اختتام پر جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں ایران اسرائیل تنازعے کو کم کرنے پر زور دیا۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایرانی بحران کے حل سے غزہ میں جنگ بندی سمیت مشرق وسطیٰ میں دشمنی میں وسیع پیمانے پر کمی آئے گی۔

گروپ نے ایک مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ کے خطے میں "امن اور استحکام کے لیے اپنی وابستگی" کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس تناظر میں "اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔"

سب کو فوراﹰ تہران خالی کر دینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

گروپ کا ایران کی جوہری صلاحیتوں پر اپنے موقف کا اعادہ

جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ہم مسلسل اس بات پر واضح رہے ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔"

ایرانی حکومت کا مسلسل دعویٰ رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام سویلین نوعیت کا ہے اور زیادہ تر ماہرین اور مغربی انٹیلیجنس ایجنسیاں بھی اس بات سے متفق ہیں کہ ایران فی الحال جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا ہے۔

کینیڈا: جی سیون اجلاس میں عالمی تنازعات توجہ کا مرکز

مشرقی وسطی میں بحران کے شدید تر ہونے کے سبب ہی صدر ٹرمپ سربراہی کانفرنس سے جلدی واپس چلے گئے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکی صدر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اور میکسیکو کے صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ذاتی ملاقاتوں سے محروم رہیں گے، جو سربراہی اجلاس کے آخری دن منگل کو ہونے والی تھیں۔ جی سیون گروپ سے روس کو نکالنا غلط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اس گروپ کی جانب سے روس کو اس سے باہر نکال دینا ایک غلطی ہے۔

سن 2014 تک روس اس گروپ کا حصہ تھا، جسے جی ایٹ کہا جاتا تھا، تاہم کریمیا کے روس میں الحاق کرنے کے بعد اسے گروپ سے نکال دیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "جی 7سیون پہلے جی 8 ہوا کرتا تھا۔ براک اوباما اور ٹروڈو نامی شخص روس کو شامل نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اور میں کہوں گا کہ یہ ایک غلطی تھی، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ کے پاس روس ہوتا تو اس وقت آپ کی جنگ نہیں ہو رہی ہوتی، اور اگر ٹرمپ چار سال پہلے صدر ہوتے تو ابھی جنگ نہیں ہوتی۔

"

کینیڈا میں جی سیون سمٹ میں بھارت چھ برسوں میں پہلی بار مدعو نہیں

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا، "پوٹن مجھ سے بات کرتے ہیں۔ وہ کسی اور سے بات نہیں کرتے۔۔۔ وہ اس کے بارے میں خوش نہیں ہیں۔"

امریکی رہنما نے یہ بھی کہا کہ انہیں چین کی جی سیون گروپ میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ جی سیون کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر جو حتمی اعلامیہ تیار ہو گا، اس دستاویز پر دستخط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

ادارت: جاوید اختر

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2ہفتوں کیلئے موخر کردی
  • صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات؛ سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو
  • جی سیون گروپ سے روس کو باہر رکھنا غلط ہے، ٹرمپ
  • عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر
  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری
  • ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس:عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو کسی دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
  • بجٹ اور ہم
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بٹ کوائن کے بانی مائیکل سیلر سے اہم ملاقات
  • جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا، بلاول بھٹو