بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے کافی برسوں سے اپنے ہم عصر سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن ایک انٹرویو میں دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

سلمان خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی پروموشنز کے دوران ایک پروگرام ’سکندر میٹس گجنی‘ میں اداکار عامر خان بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گجنی عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی اور سلمان خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی فلم سکندر بھی چھپڑ پھاڑ کامیابی حاصل کرے گی۔

اس پروگرام میں سلمان خان اور عامر خان نے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا اور دلچسپ چٹکلوں سے سامعین کو محفوظ کیا۔

اسی دوران عامر خان نے دو ٹوک انداز میں اعتراف کیا کہ سلمان خان ان سے بہتر اداکار ہیں۔

جس پر فلم سکندر کے ہدایتکار نے برجستہ کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر خاص طور پر رونے والے مناظر میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔

سلمان خان نے اپنی فلم کے ہدایتکار کو لقمہ دیا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، سر۔ میں آپ کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھا، 'ارے خدا! یہ آدمی کمال کر رہا ہے، اس کے کندھوں پر پورا سکندر کا بوجھ ہے اور پھر اسے اپنی بیوی اور بچے کے پاس واپس جانا ہے اور پھر دوبارہ سیٹ پر آنا ہے۔' اور پھر یہ بندہ مجھے بھی برداشت کرے گا۔

اداکار عامر خان نے بھی ہدایتکار کی بات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر بہت اچھے انداز میں فلم بند کرواتے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان اور عامر خان نے 1994 میں فلم "انداز اپنا اپنا" میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جو آج بھی ایک کلاسک مانی جاتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ سلمان

پڑھیں:

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے اداکار للت منچندا نے 36 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔ ان کی لاش پیر کے روز ان کی رہائش گاہ، میرٹھ میں پائی گئی، جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

 

للت منچندا کو سب سے زیادہ شہرت مشہور سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ان کی اداکاری سے ملی، جہاں ان کے کردار نے ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔ ان کے کیریئر میں انہوں نے سیوانچل کی پریم کتھا، انڈیا موسٹ وانٹڈ، کرائم پیٹرول اور یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے جیسے مقبول ڈراموں میں بھی یادگار کردار ادا کیے۔

اداکار کی موت کی تصدیق سین اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن (سنٹا) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کی۔

رپورٹس کے مطابق للت منچندا گزشتہ کچھ عرصے سے مالی مشکلات کا شکار تھے اور تقریباً چھ ماہ قبل ممبئی سے واپس اپنے آبائی شہر میرٹھ منتقل ہو گئے تھے۔ ان کی ذاتی مشکلات اور پیشہ ورانہ چیلنجز نے ممکنہ طور پر ان کے اس انتہائی قدم کی راہ ہموار کی۔

للت کی اچانک اور افسوسناک موت نے بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کو ایک بار پھر ذہنی صحت اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کے مسائل پر سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ مداح اور ساتھی فنکار سوشل میڈیا پر ان کے لیے دعائیں اور خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار فیصل رحمان کا قائداعظم سے ملاقات کا دعویٰ، ملاقات سے متعلق کیا بتایا؟
  • وہ اداکار جس نے اپنے ہی پروڈیوسر کو دعوت پر گھر بلا کر برتن دھلوائے
  • اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
  • گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کیوں، لکی موٹرز نے وجہ بتادی
  • سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھکمی مل گئی
  • سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار
  • مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے زندگی کا خاتمہ کر لیا
  • بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی