شبِ قدر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں 27 ویں رمضان المبارک کی شب ’’شب لیلۃ القدر‘‘ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ لوگوں کی غیرمعمولی تعداد نے مساجد کا رخ کیا۔ نماز تراویح میں ختم القرآن کی محافل کے ساتھ محافل شبینہ اور اجتماعی عبادات میں شرکت کی، مساجد اورگھروں میں محافل شبینہ، شب بیداری، ختم قرآن مجید، صلوٰۃ و تسبیح اور خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد، جامع مسجد داتا دربار، قدیمی بادشاہی مسجد، جامعہ نعیمیہ، مسجد وزیرخان، فیضان مدینہ، شہر اِعتکاف سمیت سینکڑوں جامع مساجد اور مدارس میں خصوصی اجتماعات ہوئے جن میں شہریوں کی غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ،وزارت صحت
اسرائیلی فوج نے غزہ میں سفاک بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسی طرح ال اہلی اسپتال کے قریب بمباری میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
غزہ شہر میں فضائی حملوں سے ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ صرف ایک دن میں 83 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا نشانہ بنے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی فوجی آپریشن کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے بھی ان حملوں کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔