دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 20 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 26 ہزار کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 53 ہزار 100 کیوسک اور اخرج 53 ہزار 100 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 19 ہزار 200 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک رہا۔
جناح بیراج آمد35 ہزار کیوسک اور اخراج 31 ہزار 200 کیوسک، چشمہ آمد 23 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 19 ہزار 400 کیوسک، تونسہ آمد 17 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 300 کیوسک،گدو آمد 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 200 کیوسک، سکھر آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک، کوٹری آمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک، تریموں آمد 6 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 100، پنجند آمد 2ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1402.08 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1070.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.107ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج ہزار 100 کیوسک ہزار 200 کیوسک ہزار کیوسک کے مقام پر میں پانی پانی کی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کی سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ 12 کے قریب افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ کئی برسوں بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑا حملہ ہوا ہے، اب اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنے افراد کی ہلاکت ہوئی اور کتنے زخمی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews زخمی سیاحتی مقام فائرنگ مقبوضہ کشمیر نامعلوم افراد ہلاکتوں کا خدشہ وی نیوز