زمبابوے موسم گرما میں جنوبی افریقہ اور کیویز کا میزبان بنے گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
زمبابوے اس بار موسم گرما میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کےلیے میزبانی کرے گا۔
زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر گیومور میکونی نے کہا کہ برسوں بعد ہمارا ایک بڑا انٹرنیشنل ہوم سیزن آنے والا ہے۔ اس میں ہم دسمبر 2017 کے بعد پہلی بار 2 ٹیسٹ میچز کےلیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق اگست 2016 کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم زمبابوے کا ٹور کرنے والی ہے۔ پروٹیز سے دونوں ٹیسٹ میچز 28 جون سے 6 جولائی کے دوران بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی شمولیت سے 14 سے 24 جولائی تک ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز ہوگی۔
نیوزی لینڈ سے بھی بولاوایو میں 30 جولائی سے 7 اگست تک 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے جیت لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 47 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سلمان آغا نے 33 رنز بنائے ، صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 ، براویس 21 ، کپتان فریرا 29، کوربن بوش 30 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے کم بیک کیا اور 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔