علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے گوربا چوف، جے یو آئی نے فضل الرحمان کے خلاف بیان پر وضاحت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی وضاحت کرے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کررہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان اس عمر میں لالچ چھوڑ دیں، علی امین گنڈاپور
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اپنی حکومت کو دوام دینے کے لیے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، علی امین گنڈا گنڈا پور نے علما کی تضحیک کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ، یہ عمران خان کے ساتھ دھوکا کررہے ہیں، جے یو آئی
انہوں نے کہاکہ علما کرام انبیا کے وارث ہیں ان کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی، پی ٹی آئی وضاحت کرے علی امین کا علما کے بارے میں بیان ان کی پارٹی پالیسی ہے یا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن اتحاد اپوزیشن گرینڈ الائنس اسلم غوری بانی پی ٹی آئی ترجمان جے یو آئی علما کرام عمران خان گوربا چوف مولانا فضل الرحمان ہرزہ سرائی وضاحت مانگ لی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد اپوزیشن گرینڈ الائنس بانی پی ٹی ا ئی ترجمان جے یو ا ئی مولانا فضل الرحمان وضاحت مانگ لی وی نیوز علی امین گنڈاپور فضل الرحمان جے یو ا ئی نے کہاکہ
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی فوری بحالی کا حکم
پنجاب اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 26 معطل ارکان کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: معطل ارکان کے معاملے پر حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب
اجلاس کے دوران وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان ارکان کی معطلی سے عوام کے حق نمائندگی پر ضرب پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی چاہتی ہیں کہ اپوزیشن ارکان کو اپنی نمائندگی کا موقع دیا جائے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے قائم مقام اسپیکر سے اپیل کی کہ معطلی کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے کیونکہ ایوان کی فضا اپوزیشن کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے۔
مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں
اس موقعے پر چیف وہپ رانا محمد ارشد نے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں جبکہ سینیٹ الیکشن میں جمہوریت کی فتح ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حافظ عبد الکریم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے مسائل اب ایوان بالا میں مؤثر انداز میں اجاگر کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی معطل ارکان معطل ارکان معطل ارکان بحال معطل ارکان کی بحالی