عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عمران خان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے،عید مذہبی تہوار ہے، درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ پینٹاگون کے اہلکاروں نے بتایا کہ میزائلوں کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کا ذخیرہ متاثر نہیں ہوگا، یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے صدر کی جانب سے روسی توانائی اور انفراسٹرکچر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی۔ ٹوماہاک کروز میزائل تقریباً 1600 کلومیٹرفاصلہ طے کرسکتا ہے اور آبدوز اور جہاز سے آسانی سے داغا جاسکتا ہے۔