دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
طلال چوہدری :فوٹو فائل
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا۔
اپنے ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپیٹ بچھا کر دہشتگردوں کو آباد کیا، علی امین گنڈاپور ذمے داری نبھانے کے بجائے بہانے بناتے ہیں، وہ ایسا بیانیہ بناتے ہیں جس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سب کو ساتھ بٹھایا، نواز شریف پنجاب اور وفاقی حکومت کو رہنمائی دیتے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، سرحد پر باڑ لگانے کا 92 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جنگ دہشتگردوں کےخلاف ہے، ان کا قلع قمع کریں گے، حکومت کی اولین ترجیح صحت، تعلیم، امن و امان اور گورننس ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائے قومی پرچم لگائینگے، آفاق احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ یکم اگست سے نمبر پلیٹوں پر اجرک کی بجائےقومی پرچم پرنٹ کرنا شروع کردینگے اور 14 اگست تک تمام نمبر پلیٹوں پر اجرک کی جگہ پاکستانی جھنڈا پرنٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اگر کوئی نمبر پلیٹ پر اجرک برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے تبدیل کرنے پر مجبور نہ کریں،سیکورٹی کے نام پر نئی نمبر پلیٹ کا اجرا عوام کو لوٹنے کا طریقہ ہے، شہری عوام پر زبردستی سندھی ثقافت مسلط نہ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جونیئر بھٹو کے میدان میں آنے کے بعد پی پی لسانیت کارڈ استعمال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی 34 کھرب، 50 ارب کے موجودہ بجٹ کا 50 فیصد بھی سندھ پر خرچ کردے تو سندھ ناصرف پاکستان بلکہ اس ریجن کا سب سے بہترین علاقہ بن سکتا ہے۔
یہان خیالات کا اظہار آفاق احمد نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں سندھی حکمرانوں، دانشوروں اور عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ سندھ کا مفاد اسی میں ہے کہ مہاجر جو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ایک علیحدہ قوم ہیں انہیں علیحدہ قومیت تسلیم کیا جائے۔