ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمے داری سب کی ہے، پوری قوم تقاضا کررہی ہے کہ ہم متحد ہوجائیں۔
اسلام آباد میں ’رب ذوالجلال کا احسان پاکستان‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عزت اور وقار کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، آج بھی موقع ہے کہ ہم فیصلہ کرلیں ملک کے مفاد کے لیے ذاتی خواہشات اور اناؤں کو ختم کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں،
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی و معاشرتی اور دہشت گردی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، اتحاد و اتفاق سے ہی دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد کےلیے ہم اپنے ذاتی مفادات اور آنا کو پاکستان کے تابع کریں گے، قدرت نے پاکستان کو معدنیات کی دولت سے نوازا ہے، دہشتگردی کا ایک مقصد پاکستان کو ان وسائل سے استفادہ کرنے سے روکنا ہے، ایسےعناصر کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی گوارا نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بخوبی جانتے ہیں دہشتگردوں کو مالی معاونت کہاں سے مل رہی ہے، ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی تحفظ کیلئے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، ذاتی اختلاف بھلا کر قومی یکجہتی اور اتفاق ترقی کا واحد راستہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کہ پاکستان پاکستان کے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: عطا تارڑ
—فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔
لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں پیش ہوا، کیس کو 8 سال ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 120 مرتبہ تاریخ لی، آج ان کے وکیل مصروفیت کی وجہ سے نہیں تھے، ہم نے درخواست کی کہ ہمارا بیان ریکارڈ کر لیا جائے۔
عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے پانامہ کیس میں 10 ارب کی پیشکش کی، یہ من گھڑت جھوٹا الزام بانی پی ٹی آئی نے لگایا تھا، شہباز شریف نے 2017 میں ہی بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا شیوا ہے کہ وہ الزام لگاتا ہے، نیازی اور اس کا ٹولہ افواج پاکستان پر بھی الزام لگاتا تھا، عدالت نے نیازی اور اس کے ٹولے کو جھوٹا قرار دیا ہے، کوئی بھی معزز ملک اس کو برادشت نہیں کر سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہمیشہ کی طرح پہلے جھوٹ بولتے ہیں پھر یوٹرن لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی حمایت کی۔