کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
(ویب ڈیسک)کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل اس عیدسپیشل ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔
عیدسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔
ریلوے حکام کاکہناہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل 31 مارچ سے روزانہ چلائی جائے گی۔
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔