مسجد نبویﷺ میں ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس نصب
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)ادارہ امور حرمین نے مسجد نبوی کے مختلف مقامات پر لگی لائٹوں کو جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کردیا ہے۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویﷺ کے صحنوں، چھت اور راہداریوں میں تیز روشنی کے لیے ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں۔مسجد نبوی میں لگائی جانے والی ایل ای ڈیز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 459 ہے جنہیں روایتی بلبوں سے تبدیل کیا گیا ہے۔نئی ایل ای ڈیز سے جہاں روشنی زیادہ ہوتی ہے بلکہ ان سے حرارت بھی خارج نہیں ہوتی جس سے نظر بھی متاثر نہیں ہوتی اور ماحول بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایل ای
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔