ریحام خان اداکارہ میرب علی سے دوران پوڈکاسٹ ان کے منگیتر عاصم اظہر کے ماضی سے متعلق طنزیہ مزاق کرنے پر علی سفینہ پر برس پڑیں۔

اداکارہ اور ماڈل میرب علی جو گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر بھی ہیں اکثر عاصم اظہر کے کنسرٹس میں دیکھی جاتی ہیں اور دونوں کی جوڑی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔ حال ہی میں میرب علی اپنے ساتھی اداکار علی سفینہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں۔   

        View this post on Instagram                      

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)

دورانِ گفتگو علی سفینہ نے ان سے پوچھا کہ کیا عاصم اظہر ان کے لیے گاتے ہیں؟ میراب نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا، جس پر علی سفینہ نے مزید کہا کہ کیا عاصم نے کبھی انکے لئے ’وے ہانیا، وے دلجانیہ‘ گانا گایا ہے؟

 اس گانے کا تعلق عاصم کی سابقہ دوست حانیہ عامر سے جوڑا جاتا رہا ہے، جس پر میرب پہلے تو کوئی جواب نہ دے سکیں  مگر پھر انہوں نے صورتِ حال کو مہذب انداز میں سنبھالا۔ اس پوڈکاسٹ کی کلپ سوشل میڈٰیا پر خوب وائرل ہوئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

اس معاملے پر اب ریحام خان نے میرب علی کی حمایت کرتے ہوئے علی سفینہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے علی سفینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان لڑکی کو اس طرح سوالات میں الجھانا مناسب نہیں تھا کسی لڑکی سے اس کے منگیتر کے ماضی سے متعلق مزاق کرنا کسی بھی طرح مزاحیہ نہیں تھا۔

 ریحام خان نے مزید کہا کہ ان شخصیات کو ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے اور دوسروں کی نجی زندگی کا احترام کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی سفینہ میرب علی

پڑھیں:

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 
 

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر
  • نئے ٹیکس نہیں لگانے پڑیں گے، ایف بی آر چیئرمین کا مؤقف
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار