پاکستان میں پھر دو عیدیں؟ خیبرپختونخوا سے بڑا اعلان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 30 مارچ کو عیدالفطر ہوگی۔ ادھر پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی کل سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل دکھائی دینے کا قوی امکان
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کل سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم مسلم دنیا کے ساتھ عیدالفطر منائیں گے، تاہم اپیل کرتا ہوں کہ عید سادگی سے منائی جائے۔
ایمل ولی خان نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بڑے اجتماعات سے گریز کیا جائے، کیوں کہ لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں۔
انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس بار ہم ولی باغ میں عید نہیں مل سکیں گے، تاہم ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟
واضح رہے کہ سپارکو نے پاکستان میں عید کا چاند کل نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کےمطابق عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایمل ولی خان اے این پی پاکستان چاند خیبرپختونخوا دو عیدیں رویت ہلال کمیٹی سپارکو سعودی عرب شوال کا چاند وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمل ولی خان اے این پی پاکستان چاند خیبرپختونخوا رویت ہلال کمیٹی سپارکو شوال کا چاند وی نیوز کا چاند
پڑھیں:
فرانس کا تاریخی قدم، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
پیرس:فرانس نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی سمت اہم پیش رفت کرتے ہوئے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کرنے کا عندیہ دے دیا۔
فلسطینی صدر محمود عباس کے نام ایک خط میں جو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ پائیدار اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے ریاستِ فلسطین کا قیام ناگزیر ہے۔
میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اس تاریخی اور اصولی مؤقف کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
Consistent with its historic commitment to a just and lasting peace in the Middle East, I have decided that France will recognize the State of Palestine.
I will make this solemn announcement before the United Nations General Assembly this coming September.… pic.twitter.com/VTSVGVH41I
صدر میکرون نے کہا کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کو فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنا، غزہ کو محفوظ بنانا اور اس کی تعمیرِ نو کے ساتھ ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے کے دیرپا امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی عوام مشرقِ وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ یورپی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر یہ ثابت کیا جائے کہ امن ممکن ہے۔