افغان طالبان نے امریکی خاتون کو رہا کر دیا ، اب کہاں ہے؟ بڑی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے حکمران طالبان نے رواں برس قید ہونے والی ایک خاتون کو رہا کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہونے والی امریکی شہری فائی ہال کو رہا کردیا ہے۔
زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکی شہری فائی ہال کو طالبان نے ابھی رہا کردیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگہداشت میں ہے اور جلد ہی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوجائیں گی۔
امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پیش رفت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے بھی تفصیل نہیں بتائی تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر فائی ہال کی ایک تصویر جاری کردی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ افراد کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔
پاکستان کا وہ ضلع جہاں نماز عید ادا کر دی گئی
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ فائی ہال کو افغانستان میں فروری میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت کے حکم اور قطر سے حاصل لاجسٹک سپورٹ کے بعد جمعرات کو رہا کردیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی شہری خاتون کو کابل میں واقع قطر کے سفارت خانے منتقل کردیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کے بہتر طبیعت کے حوالے سے تصدیق کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی خاتون کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی شہری فائی ہال کو گزشتہ ماہ برطانوی جوڑا باربی اور پیٹر رینالڈز کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
عیدالفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی
برطانوی میڈیا نے بتایا کہ 70 سالہ عمر کا حامل جوڑا افغانستان میں گزشتہ 18 سال سے اسکولوں کا منصوبہ چلا رہا ہے اور انہوں نے طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھی اپنا افغانستان میں رہ کر اپنا منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم برطانوی جوڑے کی رہائی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی زلمے خلیل زاد نے اس بارے میں کوئی آگاہی فراہم کی ہے۔
یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے علاوہ افغان طالبان نے ایک امریکی قیدی کو بھی رہا کردیا تھا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے پاکستانی سکواڈ ہملٹن پہنچ گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امریکی شہری نے بتایا کہ طالبان نے کہ امریکی رہا کردیا کو رہا کر
پڑھیں:
ازبکستان،افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
(ویب ڈیسک)ازبکستان،افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے، افغان قائم مقام وزیرخارجہ نے پاکستان کا سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نے دو طرفہ تعلقات میں انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے بھی جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
دونوں وزرائے خارجہ نے 19 اپریل کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ کیا اور بھائی چارے اور اعتماد سازی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوران گفتگو ازبکستان، افغانستان اورپاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر زور دیا گیا اورمنصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔