تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنا آزاد کشمیر کے ہر شہری کا قومی فریضہ ہے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے آبائی علاقے چچیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان کے پورے سیاسی کیرئیر میں اولین ترجیح رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی حمایت کرنا اور اسے مضبوظ بنانا آزاد کشمیر کے ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے آبائی علاقے چچیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان کے پورے سیاسی کیرئیر میں اولین ترجیح رہی ہے۔ بیرسٹر سلطان چوہدری نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا حوالہ دیا جس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور ترکی جیسے اہم ممالک کے دورے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس مسئلے پر قومی اتفاق رائے کو فروغ دینے اور مختلف سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کو متحد کر کے ایک متحدہ محاذ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ صدر آزاد کشمیر نے تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے دورہ مظفر آباد سمیت حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی کامیاب مہم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دوروں سے بھارتی حکومت پر دبائو بڑھ گیا جس نے امریکہ اور برطانیہ سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ جاری کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا جاری کردہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان ہے۔نغمہ میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے. 6 نومبر کے سانحہ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچی ہے۔یہ نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام ہے، جبکہ کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو نغمہ میں اجاگر کیا گیا۔نغمے کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے،کشمیریوں کی قربانیاں تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام ہیں.آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔