صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نماز عیدالفطر کہاں منائیں گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عیدالفطر کی نماز ماڈل ٹان لاہور میں ادا کریں گے، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف جاتی امرا میں نماز عید پڑھیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز ادا کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز جاتی امرا میں عید منائیں گی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سیہون، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نماز عید ڈی آئی خان کے آبائی علاقے میں پڑھیں گے جبکہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عید نماز ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار لاہور میں عید الفطر کی نماز پڑھیں گے، قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان جبکہ چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود ماڈل ٹان پارک لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور اور پرویز خٹک نوشہرہ میں عیدالفطر کی نماز عید ادا کریں گے، کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید کی نماز پڑھیں گے، جبکہ حمزہ شہاز شریف ماڈل ٹان لاہور میں نماز عید ادا کریں گے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر گوجر خان میں عید کی نماز پڑھیں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاس پشاور اور گورنر بلوچستان جمال جعفر مندوخیل کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور میں عید منائیں گے، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ جبکہ اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد الرحمن شانگلہ میں عید منائیں گے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان میرپور، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق بھمبر، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر اور اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر خواجہ فاروق مظفرآباد میں عید منائیں گے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن حیدرآباد، وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نوشہرو فیروز میں نمازعید ادا کریں گے، رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی گرانڈ کراچی اور مصطفی کمال کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا فیصل آباد میں نماز عید ادا کریں گے۔سابق وزیر اعلی اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اپنے آبائی علاقے وڈھ میں عید منائیں گے، سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اپنے آبائی علاقے مستونگ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اپنے آبائی علاقے خضدار میں عید منائیں گے۔ سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں نماز عید ادا کریں گے میں عید منائیں گے عیدالفطر کی نماز نماز ادا کریں گے میں عید کی نماز آبائی علاقے لاہور میں منائیں گی پڑھیں گے

پڑھیں:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

کراچی:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم
  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے سیاسی، معاشی اور سلامتی امور پر مشاورت
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکا اپنے نئے نیوکلئیر دھماکے کہاں کرے گا؟