مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر جناح، چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، سہولیات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں۔ بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال کے دورے کیے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ، ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں پوچھا۔ مریضوں کے لواحقین نے جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہسپتال میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا۔ تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی تھیں۔ مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں۔ کارکردگی پر وزیراعلی کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا گامے شاہ پہنچ کر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، ترجمان پنجاب حکومتترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تلہ گنگ میں جلوس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند نہیں کی، امن و امان بھی برقرار ہے، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور دیگر نے کوئٹہ میں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے حکومت، فورسز اور عوام یکجا ہیں۔