ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے 11.8 کلو گرام کا ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اوگرا نے ایل پی جی 54 پیسے فی کلو مہنگی کردی، قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم اپریل سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 248 روپے37 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے 11.
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 930 روپے 71 پیسے مقرر کردی گئی ہے، ایل پی جی کی قیمت میں پروڈیوسر پرائس،مارجن اورٹرانسپورٹیشن شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹنگ،ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن 35 ہزار روپے فی میٹرک ٹن شامل ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹنگ مارجن سترہ ہزار روپے،ڈسٹری بیوشن مارجن دس ہزار روپے فی ٹن مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹیشن چارجز آٹھ ہزار روپے فی ٹن شامل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایل پی جی کی ہزار روپے گئی ہے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ
کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ64ہزار900روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو 3171روپے کے اضافے سے 10گرام سونا 3لاکھ12ہزار842روپے پر جا پہچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 37ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3424ڈالر کا ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے دام 46روپے کے اضافے سے4081روپے ہوگئے۔