Jang News:
2025-09-18@21:25:00 GMT

صدر آصف علی زرداری عید منا کر کراچی پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

صدر آصف علی زرداری عید منا کر کراچی پہنچ گئے

آصف علی زرداری— فائل فوٹو

صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت صدر زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔

خیال رہے کہ صدرِ مملکت عید منانے کے لیے 2 روز قبل نواب شاہ پہنچے تھے۔

انہوں نے گزشتہ روز عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی اور عید اپنے آبائی شہر نواب شاہ میں ہب منائی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری نواب شاہ

پڑھیں:

پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری، صدر آصف علی زرداری

سنکیانگ میں سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کا صدر پاکستان سے ملاقات میں کہنا تھا کہ سنکیانگ خوشحالی اور پائیدار امن کا مرکز بن چکا ہے، جی ڈی پی 5.6 کھرب یوان سے تجاوز کر گیا ہے، ‏سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، چین کے ساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ صدر آصف علی زرداری سے سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ چن شیاوجیانگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے، سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ نے صدر مملکت کا خیرمقدم کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، چین کے ساتھ زراعت، صنعت، نئی ٹیکنالوجی کےشعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

‏‏صدر زرداری نے کہا ‏پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، اُمید ہے دونوں ممالک کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے وزیر توانائی ناصر شاہ، پاکستان اور چین کے سفراء بھی شریک تھے۔ اس موقع پر چن شیاوجیانگ نے کہا صدر زرداری نے فروری 2025ء میں بیجنگ میں صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی تھی اور اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے، ‏حالیہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے موقع پر سی پیک کے دوسرے مرحلے کی رفتار تیز تر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سنکیانگ خوشحالی اور پائیدار امن کا مرکز بن چکا ہے، جی ڈی پی 5.6 کھرب یوان سے تجاوز کر گیا ہے، ‏سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ چن شیاوجیانگ کا کہنا تھا کہ ‏پاکستان اور چین کے درمیان 8 سسٹر سٹی معاہدے ہیں جن میں ارومچی اور پشاور بھی شامل ہیں، ‏پاکستان اور چین دہشتگردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری، صدر آصف علی زرداری
  • چین پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، صدر آصف زرداری
  • صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
  • صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی