سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے : شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔
کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
دوسری جانب وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا دوران گفتگو فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان، چودھری شجاعت،چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، اور چودھری سالک سمیت مختلف شخصیات کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک باد دی۔
میگا ارتھ کوئیک؛ تین لاکھ اموات، معیشت کی بربادی؛ جاپانیوں کو انتظار کیوں ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کی ترقی
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :