وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب و گلگت کو فون
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہبازشریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہبازشریف نے عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے رہنماؤں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، گورنر پنجاب اور گورنر گلگت بلتستان نے بھی وزیرِ اعظم شہبازشریف کو عید کی مبارک باد دی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف اور گورنر شریف نے
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔