راولپنڈی(اے بی این نیوز)اڈیالہ جیل میں  عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ مل سکی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔

سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے۔سلمان اکرم راجہ نے گیٹ پانچ پر عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلر صاحب آپ نمبر پورے کر رہے ہیں، ہم دو افراد کو روک رہے ہیں، آپ پہلے مجھے اور نیاز اللہ نیازی کو بھجیں۔

جیلر نے کہا کہ ہم پہلے ان کو اندر بھیجتے ہیں پھر جو بھی نام آئے ہم اجازت دے دیں گے، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی برا منائیں گے۔واضح رہے کہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔
سلمان خا ن کو بڑ اد ھچکا، نئی فلم سکندر ریلیز سے قبل ہی فلاپ ہوگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اقتصادی تعاون سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • قوم کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، 5 اگست کا احتجاج ملک گیر تحریک ہوگی، سلمان اکرم راجا
  • پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی
  • شاہین، حارث رؤف اور حسن علی ہمارے مین بولنگ آپشنز ہیں، سلمان علی آغا
  • تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں: سلمان اکرم راجا
  • سلمان اکرم راجہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
  • فضل الرحمن کی ترکی کے معروف عالم شیخ محمد عوامہ سے ملاقات
  • پی سی بی کی شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا کے مبینہ جھگڑے کی افواہوں کی سختی سے تردید
  • سر اٹھا کر مقابلہ کروں گی اور اپنے لیڈر کیساتھ وفا نبھاؤں گی ، زرتاج گل
  • نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
  • امریکی گلوکارہ کیساتھ کینیڈا کے سابق وزیراعظم کا معاشقہ؛ سچ کیا ہے؟