عمران خان سے ملاقات کیلیے اجازت نہ ملنے پر سلمان اکرم راجہ کی جیل حکام سے دوبارہ تکرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے.
واضح رہے کہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-34