صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اسپتال کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدرِ آصف علی زرداری کا ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدرِ آصف علی زرداری کا ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔
 
 اس سے قبل صدر آصف زرداری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔ انہوں نے صدرِ مملکت کو نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: داخل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسپتال میں
پڑھیں:
سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔