پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوگئی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
قومی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز نہایتی مایوس کُن انداز میں کیا، پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے 11 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، بابراعظم نے بھی ان کی تقلید کی اور 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق کی ہمت صرف 3 رنز پر جواب دے گئی۔
مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟
کپتان محمد رضوان نے 27 گیندوں کا سامنا کیا اور محض 5 رنز بناکر روانہ ہوگئے جبکہ سلمان آغا 9 رنز بناسکے، دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر 13، محمد وسیم 1، عاکف جاوید 8 اور حارث رؤف 3 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟
ادھر گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس شکست کیساتھ ہی نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
کراچی/دوحا قطر کے دارالحکومت دوحا میں خلیج تعاون...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔