کراچی:

ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔

سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہوجاتے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا، جہاں ابتدائی  اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

بعد ازاں ذرائع کے مطابق بچے کے سامنے قتل کا افسوس ناک واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی ساؤتھ ظہور علی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے دیر تفصیلات معلوم کیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فائرنگ کا واقعہ مونو ٹیرس کمرشل ایریا بی مارکیٹ ڈیفنس فیز ون میں پیش آیا۔ اہل خانہ کے مطابق 38 سالہ عامر اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا جو گھر سے کسی کام کے لیے نکلا اور گاڑی میں سوار ہونے لگا تو ڈاکو پہنچ گئے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکلوں پر 3 سے 4 ملزمان آئے۔ اس دوران مزاحمت پر  عامر کو ڈاکوؤں نے گولیاں ماریں، جس میں سے 2 گولیاں عامر کو لگیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامرکوایک ملزم کودبوچتے دیکھا جاسکتاہے جب کہ ساتھی کوچھڑانے کے لیے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامرکوگولیوں سے نشانہ بنایا۔

افسوس ناک واقعے میں مقتول کے ساتھ موجود بچے نے بے بسی کی تصویربن کر پورا خونی منظردیکھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے

راولپنڈی:

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ 61 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت! فوج کو عوام کے سامنے نہ کھڑا کرے، حزب‌ الله لبنان
  • ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، بلڈر کے رائیڈر سے 46 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لیے گئے