وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان آج متوقع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان آج متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان آج (بروز جمعرات) متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیات سے اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کابینہ کے اراکین سمیت 336 بزنس ٹائیکون موجود ہوں گے جب کہ اس دوران شہباز شریف پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیں گے ۔
واضح رہےکہ اس سے قبل آئی ایم ایف نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے کمی کی منظوری دی تھی جس کے بعد حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔