نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، سیاستدانوں کو جماعتوں سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، چوہدری شافع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔
ظہور پیلس گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا مسئلہ حل ہونا چاہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس مسئلے کے حل کیلئے ان کیمرہ اجلاس کی تجویز دی ہے، اُمید ہے اس مسئلہ کو جلد حل کر لیاجائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے نہیں ہو جاتا، نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں، چھوٹے ڈیمزسے 30میگا واٹ تک بجلی بھی حاصل کی جا سکتی ہے، وفاقی حکومت دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک گوادر کی ترقی نہیں چاہتے اس لیے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، بلوچستان میں امن کیلئے چوہدری شجاعت حسین ماضی کی طرح اب بھی کردا ر ادا کر سکتے ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہمسایہ ممالک کیساتھ بیٹھ کر بات کی جانی چاہئے، جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرنیوالوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، سیاستدانوں کو اپنی جماعتوں سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے سوچنا ہوگا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ہونیوالے اجلاس میں شرکت کرنی چاہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اُن دس ممالک میں شامل ہو جائے جہاں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے، حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کے باعث ملک اقتصادی طور پر بہتری کی طرف جارہا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے فیصلوں کے بعد دوبارہ اقتصادی معاملات میں رکاوٹیں آسکتی ہیں، البتہ مولانا فضل الرحمن کا تحریک انصاف کیساتھ چلنا مشکل نظر آرہا ہے
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے جان چھڑالی جائے تب ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے، عوام کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت دن رات محنت کر رہی ہے نئے پراجیکٹس لائے جارہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دہشت گردی کے نے کہا کہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔