شوٹنگ کے دوران لگنے والے تھپڑ نے پاکستانی اداکارہ کی سماعت متاثر کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کے دوران تھپڑ لگنے کے بعد سے ان کی سماعت متاثر ہوگئی ہے۔
ایک عید پروگرام کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف کیا جس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔
مدیحہ امام نے بتایا میں اپنے ایک کان سے کم سُنتی ہوں، جس کی تصدیق کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، ایک مرتبہ مدیحہ کے ساتھ سیٹ پر ئیہ واقعہ پیش آیا تھا۔
اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا۔
مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکار کے لگائے گئے تھپڑ نے میرا ایک کان متاثر کیا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔
دورانِ پروگرام میزبان نے مدیحہ امام سے پوچھا کہ جس اداکار نے آپ کو تھپڑ مارا کیا آپ نے اسے معاف کردیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر مدیحہ نے کہا ظاہر ہے یہ جان بوجھ کر کون کرے گا، غلطی سے ان سے لگ گیا تھا۔
فیصل قریشی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا، تو ہوتا یہ ہے کہ آپ لڑکی سے کھا سکتے ہیں لیکن مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے تو خواتین اداکاراؤں کو نہیں مار سکتے لہٰذا وہ دکھایا ایسے جاتا ہے کہ تھپر مارا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آذربائیجان پاکستان میں سکھرحیدرآباد موٹر وے تعمیر کرے گا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے گریمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔
وہ ساؤنڈ انجینئرنگ کے شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
طوریس حبیب کو یہ ایوارڈ ہالی ووڈ کی مشہور فلم ڈیون پارٹ 2 کے ساؤنڈ ٹریک پر اپنی فنی اور تکنیکی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جس کی موسیقی معروف موسیقار ہانس زمر نے ترتیب دی ہے۔
اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں طوریس حبیب نے اس اعزاز کو پاکستان کے لیے فخر قرار دیا اور دنیا کے بڑے پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
واضح رہے کہ طوریس حبیب گریمی ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل 2022 میں گلوکارہ عروج آفتاب نے یہ عالمی اعزاز حاصل کیا تھا۔
طوریس حبیب کی کامیابی کو ملک بھر میں بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستانی ٹیلنٹ کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
Post Views: 5