Jang News:
2025-09-17@23:11:05 GMT
لاہور: ماں کے علاج کیلئے اسپتال آنیوالا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور کے ٹیچنگ اسپتال میں والد کے ساتھ والدہ کا علاج کرانے کے لیے آنے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
بچے کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دائر کردی ہے۔
شہری کے مطابق اسپتال کے گراؤنڈ میں بیٹے کو کرنٹ لگا جس کے بعد ایمرجنسی میں ڈاکٹرز نے توجہ نہیں دی جس سے بچے کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے جی ٹی روڈ پر بچےکی لاش رکھ کر احتجاج بھی کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرویکل کینسرسنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے: نوید حیدر شیرازی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ سرویکل کینسر ایک سنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے بچا کے لیے بروقت ویکسین اور آگہی مہم نہایت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت پر توجہ دینا دراصل ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے۔