پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

 راحت فتح علی خان برمنگھم، لندن اور مانچسٹر میں اپنے مداحوں کے لئے پرفارم کریں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ بارہ سال کی عمر میں پہلی بار برطانیہ آئے تھے اور انہیں برطانوی عوام سے خاص لگاؤ ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

اس ٹور میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کے صاحبزادے بھی موجود ہیں، جو اس دورے کے دوران پہلی بار بڑے آڈیٹوریم میں پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے عمار بیگ بھی اس ٹور میں راحت فتح علی خان کے ساتھ شامل ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے فارغ اوقات میں مہدی حسن، ملکہ ترنم نورجہاں، محمد رفیع، کشور کمار اور لتا منگیشکر کی موسیقی بڑے شوق سے سنتے ہیں۔گلوکار نے اپنے مداحوں سے اپنی پرفارمنس کے لیے بھرپور محبت اور حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راحت فتح علی خان

پڑھیں:

مری میں شدید بارش اور دھند، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک: مری کے بالائی علاقوں میں مسلسل بارش اور گھنی دھند نے موسم کو شدید خراب کر دیا  جس پر ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور شمالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو روز سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بارش اور دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاح محفوظ مقامات پر قیام کریں اور مقامی افراد بھی موسم کی شدت کے باعث اضافی احتیاط اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ میں بحالی پر پیشرفت، برطانوی ٹیم آڈٹ کیلئے پہنچ گئی
  • مطالعے کی عادت کیسے ڈالی جائے؟
  • مری میں شدید بارش اور دھند، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری
  • زین ملک کا دلیپ کمار سے کیا تعلق؟ تہلکہ خیز تصویر وائرل
  • عمران خان کو اپنے وکیل سے صرف 95 سیکنڈز کیلئے ملاقات کی اجازت دیے جانے کا انکشاف
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلئے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی
  • چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ پہنچ گئے، ٹرمپ سے اہم ملاقات آج ہوگی
  • اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ پہنچ گئے
  • زین ملک کو نسلی تعصب کا سامنا؟ گلوکار کے نئے گانے نے ہلچل مچا دی