صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

کراچی:(آئی پی ایس) صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ کے خلاف سکھن تھانے میں اے ایس آئی یعقوب کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس افسر ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پولیس افسر

پڑھیں:

پولیس کے شہدا امن کے خاموش نگہبان ہیں، بلاول بھٹو زرداری

یوم شہداء کے موقع پر پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئیے ہم ان کی یاد اور احترام میں سر جھکاتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تعمیر کریں گے جو ان کی قربانیوں کے شایانِ شان ہو، ایک ایسا معاشرہ جو انصاف، امن اور وقار کی پاسداری کے اصولوں پر قائم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس  کے موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کا ہر شہید بہادری کی علامت اور اس بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے جو  قیامِ امن کے لیے ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولیس کے شہدا امن کے خاموش نگہبان ہیں، جنہوں نے اس لیے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہمارے عوام بلاخوف زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے تمام صوبوں کی پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا اسٹریٹ کرائم سے نمٹنا، پاکستان کی پولیس فورس نے اپنی ذمہ داریاں اکثر اپنی جانیں داؤ پر لگا کر بھی نبھائی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پولیس شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی قربانیوں کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ادارہ جاتی سطح پر ان کی پذیرائی اور مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 200 سے زیادہ گرفتار، اسلام آباد انتظامیہ کا بھی انتباہ
  • نیویارک: مسلم پولیس افسر کی تدفین میں حجاب پہننے پر سیاسی ہنگامہ
  • پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون، 150 سے زائد گرفتار
  • گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے، وزیراعظم
  • گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے: وزیراعظم
  • پولیس کے شہدا امن کے خاموش نگہبان ہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • ’اہلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ پر شہزادہ ہیری نے بھائی کو مکّا جڑ دیا‘، نئی کتاب میں دعویٰ
  • 26 نومبراحتجاج‘ مسلسل غیر حاضر ملزموں کیخلاف اشتہاری پراسس شروع 
  • سابق وفاقی وزیر کیخلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل
  • اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد، 11 ملزمان گرفتار