مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی قیادت کو اہم مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سینئر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آج بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ۔
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
بانی پی ٹی آئی نے جسے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے ،موجودہ حالات میں ایک دوسرے کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر اندا ز کیا جائے تاکہ ہمارے مخالفین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو یہی فکر لا حق ہے کہ ان کی بھرپور سازشوں اور بانی پی ٹی آئی کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود پی ٹی آئی تتر بتر کیوں نہیں ہوئی ،مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو سازشی عناصر ایسے ہی منہ کی کھائیں گے۔
صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
---فائل فوٹوتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد حکومت کو عوامی طاقت سے ختم کرنا ہے، اپوزیشن نے 31 جولائی کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اتحاد کھیل تماشے کے لیے نہیں بنایا، غیرجانبدار الیکشن کمیشن کے ذریعے عوامی نمائندگی کو تسلیم کیا جائے، اس اتحاد کا مقصد حکومت کو عوامی طاقت سے ختم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے انتخابات جیتے اس کے رہنماؤں کو جیل میں قید قیادت سے نہیں ملنے دیا جاتا، جس انداز سے شہباز اینڈ کمپنی نے طاقت سے عوام پر تسلط قائم کیا یہ قابل قبول نہیں۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہوتی تو مخصوص نشستوں والا فیصلہ نہ آتا، کسی دوسری پارٹی نے مخصوص نشستوں کی مذمت نہیں کی، پاکستان میں عوام کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی ویڈیو آئی، ایک گن شپ ہیلی کاپٹر زمین پر بھاگتے بچوں کو مار رہا ہے، غزہ میں قتل عام ہوا اسرائیلی وزیرِ اعظم کو عالمی عدالت سے سزا ہونی چاہیے۔