کپتانی کا بوجھ اُترنے کے بعد جوز بٹلر کی بیٹنگ میں نکھار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
کراچی:
کپتانی کا بوجھ کندھوں سے اترنے کے بعد جوز بٹلر کی بیٹنگ نکھرنے لگی، وہ آئی پی ایل میں بھی آزادی کے ساتھ صرف اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
جوز بٹلر نے گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اب تک 3 میں سے 2 میچز میں ففٹیز بنائی ہیں۔
سابق انگلش کپتان بٹلر نے ایک روز قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف بھی صرف 39 بالز پر ناقابل شکست 73 رنز اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میں کرکٹ سے بالکل بھی لطف اندوز نہیں ہو رہا تھا، مگر اب پوری آزادی سے بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین پرفارم کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔
یاد رہے کہ بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ ٹی 20 اور ون ڈے ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں ٹائٹلز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا تھا، خود بٹلر کو بھی رنز بنانے میں جدوجہد کا سامنا تھا۔
جوز بٹلر نے چیمپیئنز ٹرافی میں ایک اور خراب کارکردگی کے بعد انگلینڈ کی وائٹ بال کپتانی سے استعفا دے دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ ٹی 20: یو اے ای کی شاندار بیٹنگ،عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی : ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور عمان کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان محمد وسیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنزکی اننگزکھیلی جبکہ علیشان شرفو نے 51 رنز بنائے، محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے تیز رفتار 19 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔
یو اے ای کی اننگزکے دوران عمان کے بالر جتن رمناندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسنین شاہ اور سمَے شریواستو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔