لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا، دکانوں،ورکشاپس اورچھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرزکی رجسٹریشن کرنے کی ہدایات،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیرمحنت فیصل ایوب کھوکھرنے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیبر کیلئے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان طلب بھی کر لیا۔مریم نواز نے پنجاب میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبائی وزیر محنت سے دوران گفتگو انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کیلئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبے بھر میں تمام دکانوں، ورکشاپوں و چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

چھوٹے اداروں کے ورکرزکولیبرڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس ودیگرمالی فوائد ملیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا تھا جس میںوزیراعلیٰ مریم نوازنے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی وزیرمحنت فیصل ایوب کھوکھرسے جامع پلان طلب کیاتھا۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا تھااور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ پنجاب بھر میں ورکروں کو کم از کم 37ہزارروپے ماہانہ ادائیگی کی جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب مریم نواز مریم نواز نے مریم نوازنے کا حکم

پڑھیں:

فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں؛ آئی جی پنجاب

سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ارفع کریم ٹاور پر خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی آٹھویں برسی پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 2017ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 08 افسران و اہلکاروں نے لاہور ارفع کریم ٹاور پر خود کش حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 01 سب انسپکٹر، 01 اے ایس آئی اور 06 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ سب انسپکٹر ریاض احمد، اے ایس آئی فیاض احمد، کانسٹیبلز سجاد علی، عابد علی،علی رضا، غلام مرتضٰی، عمیر غنی اور معظم علی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں؛ آئی جی پنجاب
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • سپریم کورٹ: چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس کا فیصلہ جاری
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز 
  • نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری