آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیرصدارت 268 ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شہدا کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدائے افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔فورم کوخطےکی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمتِ عملی پربریفنگ دی گئی جبکہ کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ہر قیمت پربلاتفریق دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا اور ملک دشمن عناصر، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورم نے اعادہ کیا کسی کوبلوچستان میں امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں خلل ڈالنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔شرکا کانفرنس نے کہا کہ غیرملکی گٹھ جوڑ، انتشار  پھیلانے اورپروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح سے بےنقاب ہوچکی ہیں، ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت عزمِ استحکام کی حکمتِ عملی کے تیز اور مؤثر نفاذکی ضرورت پرزور دیا اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطہ نظرکی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔شرکا کانفرنس کا کہنا تھاکہ ان مذموم کوششوں کوبلوچستان کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت سےفیصلہ کن طورپرناکام بنایا جائےگا، ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پرپوری استقامت سے عملدرآمد کریں گے، قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔آرمی چیف نے پاکستان بھرمیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغازکوبھی سراہا اور انہوں نے بغیرکسی رکاوٹ کے نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ادارے تعاون یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کی مالی اعانت کیخلاف مکمل تعاون فراہم کرے گی، غیرقانونی سرگرمیاں دہشتگردی کی مالی معاونت سے اندرونی طورپرجڑی ہوئی ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ فورمنے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال جنگ بندی کیخلاف ورزیوں پر بھی خدشات کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نےمقبوضہ کشمیرکے عوام کے منصفانہ حقوق کیلئے پاکستان کی پُرزور اور غیرمتزلزل حمایت پرزور دیا اور شرکا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی سطح پراجاگرکرنے کیلئے مستقل سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔فورم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورجنگی جرائم کی شدید مذمت کی  جبکہ فورم نے فلسطینوں کی غیرمتزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے اختتام پرآرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اورپیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور بہترین جنگی تیاریوں کوبرقرار  رکھنے کیلئے سخت تربیت یقینی بنانے پربھی زور دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیشنل ایکشن پلان کے نہیں دی جائے گی آئی ایس پی آر کا اظہار کیا کرنے والوں کے مطابق فورم نے حقوق کی کہا کہ

پڑھیں:

یکم مئی کو کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ این آئی آر سی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی 2025 کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ 

شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے، جس سے آجر اور اجیر کے فاصلے کم ہوسکیں اور تعلقات کی بہتری کا ماحول فراہم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ 1969 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ امید ہے یہ ایونٹ بہت کامیاب ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مکمل شٹ ڈاؤن
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن
  • سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں: شاہد خاقان عباسی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی
  • یکم مئی کو کانفرنس منعقد کی جائے گی، چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن
  • کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
  • ‘پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے’، بھارتی میڈیا کیسے جنگی ماحول بنارہا ہے؟
  • گندم ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے، پنجاب کا وفاق سے مطالبہ
  • جنوبی ایشیا میں امن جوہری خطرات میں کمی کے باہمی اقدامات سے ممکن، جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا