پاکستان 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستان 4 سال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
نیویارک: (آئی پی ایس) پاکستان 4 سال کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہوگیا۔
نیویارک میں یو این اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کا انتخاب عمل میں آیا، پاکستان کو 2026ء سے 2029ء تک چار سالہ مدت کے لئے منتخب کیا گیا۔
پاکستان یواین مشن کے اعلامیے کے مطابق پاکستان یو این اقتصادی و سماجی کونسل کی حمایت پر مشکور ہے، کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد اور بھروسے کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان عالمی انسداد منشیات کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردارادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا کہ گیا کہ پاکستان عالمی سطح پر انسداد منشیات کی کوششوں میں پیش پیش رہا ہے، پاکستان منشیات کی سمگلنگ، پیداوار اور استعمال کے خلاف نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عالمی منشیات پالیسی سے متعلق مباحثوں میں ہمیشہ فعال اور تعمیری کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب اقوام متحدہ
پڑھیں:
جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کے چیئرمین تعینات
---فائل فوٹووفاقی حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10 ہزار 607 کیسز موصول ہوئے،31 جولائی 2025ء تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹائے، جسٹس (ر) ارشد حسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے جبکہ 15 نئی شکایات رجسٹرڈ ہوئیں۔
اعلامیے کے مطابق کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل شروع کردیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس (ر) نذر اکبر کو ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر کو ممبر اسلام آباد، جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق چیئرمین کمیشن نے گمشدگیوں کے معاملات کی تفتیش، معاملات نمٹانے کے لیے یکساں پالیسی کی تشکیل پر زور دیا ہے، کمیشن کے چیئرمین نے ضوابط کی تشکیل کے لیے لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کیا۔