جماعت اسلامی کا بلوچستان کے مسئلے پر قومی کانفرنس بلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر نے بتایا کہ اسلام آباد میں بلوچستان کے مسئلے پر قومی کانفرنس کا انعقاد کرینگے۔ جس میں بلوچستان کی قیادت سمیت قومی قیادت مشترکہ فیصلہ کرینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مسائل کے لئے جماعت اسلامی بلوچستان نے اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مسئلہ بلوچستان پر 14 اپریل کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس منعقد کرے گی۔ جس میں بلوچستان کی تمام لیڈرشپ کے علاوہ قومی سطح کے قیادت شرکت کرے گی۔ کانفرنس میں بلوچستان کے مسئلے پر قومی قیادت مشترکہ موقف اختیار کرکے آئندہ لائحہ عمل کا مشترکہ موقف و مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرے گی۔ قومی کانفرنس کا بلوچستان کے حوالے سے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قیادت کو کانفرنس کی دعوت دینے کیلئے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ خود چند دنوں میں کوئٹہ آئیں گے۔ بلوچستان کے عوام کو حقوق، امن، ترقی، روزگار اور خوشحالی دینے کیلئے ہر جمہوری جدوجہد کریں گے۔ جمہوری مزاحمت کا راستہ روکھا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں بلوچستان جماعت اسلامی قومی کانفرنس بلوچستان کے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔