سعودیہ نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سعودیہ نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
ریاض (آئی پی ایس )سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی۔ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سعودی حکومت نے پاکستان کوباضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کردی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ویزہ پابندی
پڑھیں:
ایلون مسک کا آئرلینڈ سمیت تمام ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے کا مشورہ
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائیں۔ یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔ایلون مسک نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے لکھا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین چھوڑ دینا چاہیے۔ میری رائے میں تمام ممالک کو چھوڑ دینا چاہیے۔یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک خبر میں بتایا گیا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین کے قانون کے تحت پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا پابند کیا گیا ہے، حالانکہ آئرلینڈ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔