وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائےگی، پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے، ان کا لیڈر بھی سند یافتہ چور ہے، بیرون ملک پی ٹی آئی کےکچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرا دے رہے تھے۔خواجہ آصف نے خطاب میں کہا کہ چھ ماہ قید میں رہا ملاقات بھی بند تھی، یہاں تو ملاقاتیں عام ہو رہی ہیں، اربوں روپے کہاں سے آئے،جو وکلا کو دیے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ہیں، یہ ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں، ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں، انہیں  دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں لیکن پاکستانیوں نے زیادہ رقوم بھیجیں، بجٹ میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف تھا کہ

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثر کو بہتر بناسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا