UrduPoint:
2025-04-25@03:19:18 GMT

حجاج کرام کو حج کی ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دینے کی تجویز

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

حجاج کرام کو حج کی ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دینے کی تجویز

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) رواں برس حجاج کرام کو حج کی ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دینے کی تجویز پیش کردی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کے لیے فلائٹس 28 مئی سے شروع ہوں گی اور اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حاجی سعودی عرب روانہ ہوں گے، حجاج کے لیے تمام انتظامات حتمی مراحل میں ہیں، سعودی عرب جا کر حجاج کرام کے لیے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا ہے، عازمین حج کو ملک کے مختلف اضلاع میں تربیت دی جا رہی ہے اور حجاج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، تجویز ہے کہ حجاج کو ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دی جائے تاکہ ان کی صحت کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 2025ء کے حج کے لیے پیشگی آپریشن کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حج آپریشن 29 اپریل سے شروع ہوگا اور یکم جون تک جاری رہے گا، قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی، 20 ہزار عازمین حکومتی حج اسکیم جبکہ 36 ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی طرف سے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیاروں کو آرام دہ اور منظم سفر کے لیے استعمال کیا جائے گا، پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا اور 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس دوران عازمین کو واپس لانے کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، پی آئی اے نے تمام پروازوں کو بروقت اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

ایم آئی ایس نہ ای حج سسٹم کھلا جاسکا، 67ہزار عازمین حج کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا

لاہور(اوصاف نیوز)67ہزار عازمین حج کی روانگی کیلئے کوششیں جاری،کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، وزارت نے ایم آئی ایس کھولا نہ سعودی حکومت نے ای حج کا سسٹم، بلکہ اتوار کی رات تک جاری RFO نہ صرف واپس ہو گئے بلکہ تمام رقوم بھی واپس منتقل ہو گئیں 904حج آرگنائزر اضطراب کا شکار ہیں

سندھ ہوپ کے چیئرمین زعیم اختر صدیقی نے سینئر ترین حج آرگنائزر کیساتھ پشاور میں چیئرمین واحد اللہ خان نےوزیراعظم پاکستان شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی حکومت سے براہ راست بات کرنے اور 67ہزار عازمین کی روانگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

ہوپ نمائندگان کا کہنا ہے ہر گزرتے دن میں بحران بڑھ رہاہے 67ہزار خاندان متاثر متاثر نہیں ہوگا بدترین مالی سکینڈل بنے گا۔حج، ٹریول، ہوٹل، ایئر لائنز کی صنعت دیوالیہ ہو جائے گی۔
انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے 67 ہزار سے زائد عازمین کا حج رقم ادائيگی کے باوجود کھٹائی میں پڑ گیا
  • نجی آپریٹرز کی نااہلی کے شکار حج سے محروم ہزاروں عازمین کیلئے امید کی کرن جاگ اُٹھی
  • ایم آئی ایس نہ ای حج سسٹم کھلا جاسکا، 67ہزار عازمین حج کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا
  • ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع
  • حج کی سعادت کا خواب! خواہشمند پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی
  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز
  • شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے کونسا ٹیسٹ ہوگا؟ بل منظور کرلیا گیا
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
  • حج کے خواہشمند 67 ہزار افراد کا معاملہ مزید لٹک گیا
  • ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ