جماعت اسلامی نے معمول کی سرگرمیاں مؤخر کردیں، 11 اپریل کو غزہ مارچ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے آج سے پارٹی کی معمول کی تمام سرگرمیاں مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جمعہ 11 اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا جائےگا، جبکہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ کی صورت حال پر پاکستان سے پارلیمنٹیرینز کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب، مصر سمیت تمام مسلم ممالک سے بات کرے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر پوری دنیا نے خاموشی اختیار کررکھی ہے، اس وقت امریکا، برطانیہ اور یورپ کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ غزہ کی صورت حال پر امت مسلمہ بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے، اگر مسلم ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے تو آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے یہ نہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں جماعتِ اسلامی کا غزہ کے بچوں سے یکجہتی مارچ، طلباء نے فنڈز بھی پیش کیے
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ فلسطینیوں کے حقوق کے معاملے پر حکومت سے بات کی جائےگی، اس سے قبل بھی وزیراعظم کی توجہ فلسطینیوں کے قتل عام کی جانب دلائی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ مارچ معمول کی سرگرمیاں مؤخر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان معمول کی سرگرمیاں مؤخر وی نیوز حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی نے کہاکہ اپریل کو
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ،منصورہ میں کارکن اور پولیس آمنے سامنے
حسن علی :جماعت اسلامی کی جانب سے لانگ مارچ کی کال پر منصورہ میں کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے بعد منصورہ میں حالات کشیدہ ہو نے لگے ، جماعت اسلامی کے کارکنوں کی مرکز سے باہر نکلنے کی کوشش پر پولیس اور کارکنوں کے درمیان دھکم پیل، ملتان چونگی سے منصورہ کی طرف آنے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ۔
ہائیکورٹ نے بیان قلمبندکرانےکیلئے ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی
پولیس کی بھاری نفری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کے باہر تعینات کر دی گئی ،پرزن وینز اور واٹر کینین بھی منصورہ کے باہر موجود ہے ۔