وزیراعظم10اپریل سے بیلاروس کادورہ، نوازشریف ہمراہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف 10 اور 11 اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے،بیلاروس کے صدرکی خصوصی دعوت پر صدرمسلم لیگ ن نوازشریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگااورمتعدداقتصادی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرائن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔