گذشتہ 20 دنوں میں اسرائیل کے ہاتھوں 490 فلسطینی بچے شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
غزہ میں حکومتی انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی فوج نے گزشتہ 20 دنوں کے اندر اندر 490 فلسطینی بچوں کو شہید کر ڈالا ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی انفارمیشن آفس نے آج شام جاری ہونے والے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک غاصب صیہونیوں نے کل 1 ہزار 350 فلسطینی شہریوں کو بھی شہید کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بچوں و نہتے شہریوں کے خلاف جاری منظم جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں جو درحقیقت ہمارے عوام کی نسل کشی کا تسلسل ہیں۔ فلسطینی انفارمیشن آفس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق و انسانی ہمدردی کے تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی ایسے وحشیانہ جرائم کی کم از کم "مذمت" ضرور کریں۔
رپورٹ کے مطابق مسلسل محاصرے اور بڑھتی انسانیت سوز جارحیت کے باعث غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ضروری ادویات کا غزہ کی پٹی میں 59 فیصد فقدان پیدا ہو چکا ہے نیز، 37 فیصد طبی آلات بھی دستیاب نہیں جس کے باعث بیماروں و زخمیوں کا درد و الم مزید بڑھ گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انتہا پسند یہودیوں کے ظلم سے جانور بھی غیرمحفوظ
مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک گاؤں میں انتہا پسند یہودی شہریوں نے فلسطینی کسان کے باڑے میں گھس کر 10 بھیڑوں کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے علاقے میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
A post shared by TRT World (@trtworld)
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں نوجوان باکسر بھی شامل ہیں۔
جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 226 فلسطینی شہید اور 595 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 499 ہو چکی ہے۔