قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر جوابات ایجنڈے کا حصہ ہیں، وزیر داخلہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔
وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1975 میں ترمیم، وزیر پارلیمانی امور خصوصی اقتصادی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سال 2023 اور 2024 کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔
حماس نے اسرائیل پر راکٹ داغ دیے
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق اظہار تشکر کی تحریک ایوان میں پیش کریں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے: وزیرِاعظم شہباز شریف
وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نج کاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کو قومی ایئر لائن کی مجوزہ نیلامی کے طریقہ کار، درکار مدت اور نیلامی میں شرکت کی شرائط سے آگاہ کیا گیا۔
`اسلام آباد پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پیر کے...
وزیرِاعظم نے قومی ایئر لائنز سمیت آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہِ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کرنے اور نجکاری کا مجوزہ عمل دی گئی مجوزہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے نجکاری کے لیے روڈ شوز اور سرمایہ کاروں کو مکمل اعتماد میں لینے کا بھی حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے، شفافیت یقینی بنانے کے لیے آئندہ تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری براہِ راست نشر کی جائے۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انویسٹر آؤٹ ریچ کے لیے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمتِ عملی تشکیل دی گئی ہے، جس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے۔