شراب، اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔
وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں۔
گوا میں اسرائیلی منشیات فروش ’اتالا‘ گرفتار، آدھار کارڈ جاری ہونے پر تحقیقات شروع
بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماعلیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-9
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی۔ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ساتھ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری پر باقاعدہ تعمیل کروا لی۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب وارنٹ پر دستخط کیے جس کے بعد گرفتاری مؤخر ہوگئی۔ عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کروا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم فی الحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔علیمہ خان کی گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کروانے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔