اسرائیل نے غزہ میں نئے بنائے گئے موراج کوریڈور میں افواج تعینات کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج کو جنوبی غزہ کی پٹی میں ایک نئے قائم کردہ سکیورٹی کوریڈور میں تعینات کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک فوجی بیان میں کہا گیا کہ 36ویں ڈویژن کے دستے اس راہداری میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس بیان سے فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنی فورسز کو تعینات کیا گیا اور اس راہداری کا صحیح مقام کیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سعید زودہ بوبوجون عبدوقودر نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی سٹریٹیجک مفادات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے پاک، تاجک برادرانہ تعلقات کو سراہا، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی ن لیگ میں شمولیت
اس سے قبل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مزید :