---فائل فوٹو
سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملحقہ اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر اور دیگر اضلاع میں بھی دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
مزمل حسین ہالیپوٹو کی نااہلی کے باعث کراچی کا بنیادی ڈھانچہ شدید دباؤ کا شکار
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل یونٹس تعمیر، آصف شیخ ملوث
شہر قائد میں رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، جس کے باعث شہر کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کی ناقص نگرانی اور انتظامی کمزوریوں کے سبب رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن اور یونٹس کی تعمیرات میں مسلسل دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔تازہ معاملہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2کے پلاٹ نمبر 40-K/40Mکا سامنے آیا ہے ، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق رہائشی حیثیت رکھنے والی اراضی پر کمرشل سرگرمیوں اور یونٹس کے قیام کے ذریعے مبینہ طور پر قبضے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام سرگرمیاں آصف شیخ کی سربراہی میں انجام دی جا رہی ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے اور کراچی کے متاثرہ انفراسٹرکچر کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔