چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور:
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفی سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا، حکام نے استعفی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے استعفیٰ سے متعلق خبریں گردش میں ہیں تاہم پی سی بی حکام نے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ کئی اسپورٹس ویب سائٹ نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں بوجہ یہ کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے مختلف علاقائی امور پر گفتگو کی اور رہنمائی لی۔ وفد میں سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی، صدر امامیہ کونسل علامہ سید محمد باقر منتظری، نائب صدر علامہ سید آغا بہشتی، علامہ حافظ مصطفیٰ توکلی، علامہ سید عامر حیدر شمسی جنرل سیکرٹری امامیہ کونسل، مولانا طفیل عباس ہاشمی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی شامل تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی، باہمی اتحاد و اتفاق پر تاکید کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔