قومی ایئرلائن کا 20 پائلٹس، 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہوں کے کم پیکیج کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائلٹس قومی ایئرلائن چھوڑ گئے ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کےلیے جاری اشتہار میں کیپٹن کےلیے عمر کی حد 50 سال جبکہ فرسٹ آفیسر کےلیے عمر کی حد 40 سال رکھی گئی ہے۔
فضائی میزبانوں کیلئے فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال جبکہ تجربہ کار ائیرہوسٹس کےلیے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ فضائی میزبانوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فضائی میزبانوں کی عمر کی حد کی بھرتی
پڑھیں:
پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہد کو معطل کیا، بھارت کے رویے سے علاقائی امن واستحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی، سارک اسکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کر دیے، سکھ یاتری ویزہ معطل سے مستثنیٰ ہیں۔
شفقت علی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اسٹاف کی تعداد کم کر کے 30 کر دی گئی ہے، پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات نے دو قومی نظریے پر مہر ثابت کر دی، کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو جوابات دیے، وزیراعظم نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی۔
انھوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھنے پراتفاق کیا
Post Views: 1